کمٹہ:14/ستمبر (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع کمٹہ تعلقہ کے سنتے گولی گرام پنچایت کے حدودوالی ایک مضاف میں فاریسٹ نگراں کار نے خودکشی کے ذریعے ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیاہے۔
خود کشی کے ذریعے ہلاک ہونے والے فاریسٹ عملہ کی شناخت کمٹہ تعلقہ سنتے گولی گرام پنچایت حدود کے ابلی مضاف کے مکین کملاکر کرشنانائک (56)بتائی گئی ہے ۔ کملاکر آج آفیس سے چھٹی لے کر گھر پر ہی تھا ، بتایا گیا ہے کہ اپنے گھر کے قریب والے جنگل میں ایک درخت سے پھانسی لگا کر خود کشی کی ہے۔ کملاکر کیوں خود کشی کیا ہے اس کاپتہ نہیں چلا ہے ۔ اطلاع پاتے ہی کمٹہ کی تھانہ پولس جائے وقوع پہنچ کر جائزہ لے رہی ہے۔ کمٹہ پولس تھانےمیں کیس درج ہواہے۔